جادو نظر
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - جس کی نگاہ میں جادو جیسا اثر ہو، (مجازاً) معشوق۔ سرمۂ چشم حسیناں بن گئی تہذیب غرب دل لبھانے کو نئے جادو نظر پیدا ہوئے ( ١٩٣١ء، بہارستان، ٦١٩ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'جادو' کے ساتھ عربی زبان سے ماخوذ اسم 'نظر' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٧٣٩ء میں "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔